Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

نیتن یاہو پر دباؤ بڑھ گیا، اسرائیلی اپوزیشن کا 7 اکتوبر کی تحقیقات کا مطالبہ

یروشلم – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیل کے اپوزیشن رہنماؤں نے نیتن یاہو کے خلاف 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے حوالے سے حاصل شدہ معلومات چھپانے پر فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسرائیل کی سیاسی فضا میں اس وقت شدید زلزلہ برپا ہے، جہاں اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے آپریشن سے قبل ملنے والی پیشگی اطلاعات اور تنبیہات کے حوالے سے فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

اپوزیشن رہنماؤں گیڈی آئزن کوٹ، نفتالی بینیٹ، ایویگڈور لیبرمین اور یائر گولان نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام کو یہ جاننے کا پورا حق حاصل ہے کہ نیتن یاہو کو وقت سے پہلے کیا معلومات حاصل تھیں۔

یہ شدید سیاسی ردعمل معروف اسرائیلی اخبار ہارٹیز میں شائع ہونے والی ایک تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے 7 اکتوبر کے آپریشن سے تقریباً ڈیڑھ ہفتہ پہلے نیتن یاہو کو فون کر کے متنبہ کیا تھا کہ غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار ایک بہت بڑے ملٹری آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan