Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نور شمس کیمپ میں شہید 13 فلسطینی سپرد خاک،علاقے میں سوگ

طولکرم  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  غرب اردن کے شمالی شہرطولکرم میں نورشمس مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 فلسطینیوں کو سپرد خاک کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق نورشمس کیمپ میں شہید ہونے والے 13 فلسطینیوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں فلسطینوں نے شرکت کی۔

جلوس جنازہ شہید ثابت سرکاری ہسپتال سے شروع ہوا۔ اس موقعے پر مشتعل ھجوم نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں سے اس قتل عام کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔

سوگواروں نے طولکرم بریگیڈ کے رہ نما محمد جبر ابو شجاع کے لیے تکبیر کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی شام کو نورشمس کیمپ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ آپریشن شروع کیا جو ہفتے کی شام تک جاری رہا۔ اس دہشت گردانہ کارروائی میں 14 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی اور پچاس فلسطینیوں کو جن میں زخمی شامل تھے کو گرفتار کرلیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan