Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نوجوانان پاکستان فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر آگہی پھیلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ عوامی حمایت اور مزاحمت سے ہی کشمیر آزاد ہو گا۔نوجوانان پاکستان فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر آگہی پھیلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستائیس اکتوبر بھارت کے یوم سیاہ کے موقع پر یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے کراچی پریس کلب میں منعقدہ سیمینار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے معروف سماجی رہنما اور کشمیری کالم نویس بشیر سدوزئی، یوتھ فورم کے ڈائرکٹر ذوہیب، ڈائرکٹر کسٹمز ڈاکٹر صادق اللہ خان، فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سردار لیاقت، جاوید شاہ، فخر عباس، حسین تھیبو اور دیگر نے خطاب کیا۔



سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ بھارتی افواج مسلسل ستر سال سے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ یہ کشمیری عوام کی بہادری اور شجاعت ہے کہ بھارتی ظلم و ستم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین، دونوں ہی عالمی استعمار برطانیہ کے پیدا کردہ ہیں تا کہ جنوب ایشیاء اور مغربی ایشیاء کو غیر مستحکم رکھا جائے۔ برطانوی استعمار نے بھارت اور اسرائیل کی شکل میں خطے پر پولیس مین مسلط کرنے کی گھناؤنی سازش کی ہے۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ نئی نسل کو چاہئیے دشمن کو پہچانے۔کشمیر اور فلسطین کا دشمن ایک ہی ہے جس نے فلسطین پر اسرائیل نامی ناجائز ریاست کو وجود بخشا ہے اور کشمیر پر بھارتی افواج کو مسلط کرنے کا راستہ فراہم کیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات پر غور کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کی درندگی کا جواب مسلح مزاحمت سے ہی دیا جانا چاہئیے۔

انہوں نے سمینار میں موجود نوجوانوں کی بڑی تعداد کو سراہتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ فلسطین اور کشمیر کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور نئی نسلوں تک کشمیر اور فلسطین کے پیغام کو پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدام انجام دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan