غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک ہزار دنوں کے دوران غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد 73 ہزار 74 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے آج اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 نئے شہداء اور 12 زخمی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔
وزارت نے واضح کیا کہ بہت سے شہداء اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جبکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ اب تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔
گیارہ اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے بعد سے ’جنگ بندی‘ معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 1059 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 3429 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ 788 نعشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔
قابض اسرائیل کی فوج مسلسل اور روزانہ کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے؛ یہ معاہدہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب اور امریکہ کی ثالثی میں طے پایا تھا۔
