Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نسلی دیوار کے خلاف مغربی کنارے میں احتجاج، جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی

palestine_foundation_pakistan_protest-protest2

فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی طرف سے جگہ جگہ نسلی امتیاز پر مبنی دیوار کی تعمیر کے خلاف فلسطینی شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے. جمعہ کے روز مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد نسلی دیوار کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق رام اللہ کے قریب، بعلین، نعلین، بویرہ، معصرہ اور ارطاس کے مقامات پر شدید احتجاج کیا گیا. رام اللہ کے مغرب میں بعلین کے مقام پر نسلی امتیاز پرمبنی دیوار کی تعمیر کے خلاف کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی. مظاہرین نے بلعین سے رام اللہ کی طرف ریلی بھی نکالی. اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی. ریلی کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے صہیونی فوج نے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا، ان پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور زہریلی آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے تین افراد شدید زخمی جبکہ درجنوں آنسو گیس کے شیل لگنے سے متاثرہوئے. مظاہرین میں غیر ملکی انسانی حقوق کی تنظیموں کے رضاکار بھی شامل تھے. مظاہرین نسلی دیوار کی تعمیر کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے. انہوں نے ہاتھوں میں کتبےاور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نسلی دیوار کی تعمیر کے خلاف اور فلسطینیوں کو آپس میں متحد ہونے کے نعرے درج تھے. دریں اثناء مغربی کنارے کےشہر الخلیل میں بویرہ کے مقام پر یہودی آبادکاروں نے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کےلیے آنے غیر ملکی رضاکاروں پر تشدد کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا. مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نقاب پوش یہودہ آبادکاروں نے بویرہ کے مقام پرغیر ملکی شہریوں کی گاڑی روکی اور اس میں موجود دو غیر ملکی شہریوں کو اتار کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا. بعد ازاں مقامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی. انہوں نے یہودیوں کے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی. زخمی غیر ملکی شہریوں کو الخلیل کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دوسری جانب مغربی کنارے کے دیگر علاقوں نعلین، ارطاس اور معصرہ کے مقامات پر بھی نسلی دیوار کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی اطلاعات ہیں. نعلین میں کیے گیے ایک احتجاجی مظاہرے کو کچلنے کے لیے صہیونی فوج نے آنسوگیس استعمال کی جس سے درجنوں افراد کے دم گھٹنے سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے. ارطاس اور معصرہ کے مقامات پر بھی ایسے ہی تشدد کی خبریں ہیں. واضح رہے کی رام اللہ کے نواحی علاقوں، نعلین، بعلین اور معصرہ میں اسرائیل نے پچھلے کئی سال سے نسلی دیوار کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے. فلسطینیوں سے نہ صرف ان کی اراضی سلب کر لی گئی ہے بلکہ کئی خاندانوں کو نسلی دیوار کے درمیان تقسیم کر دیا گیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan