Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نام نہاد مذاکراتی عمل سے فلسطینی ریفوجیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا: ڈاکٹر احمد بحر

palestine_foundation_pakistan_dr-ahmed-bahr-the-first-deputy-speaker-of-the-palestinian-legislative-council-plc23

مجلس قانون ساز فلسطین کے اول ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ برطانیہ 1948کے نکبہ کا ذمہ دارہے،جس کے نتیجے میں فلسطین کے پشتنی باشندوں کو اپنی سرزمیں سے نکالا گیا اور وہ آج ریفوجی کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ڈاکٹر بحر نے عالمی برادری کو بھی اس سلسلے میں ذمہ دار قرار دیا۔ ڈاکٹر بحر نکبہ کی یاد میں62ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر مجلس قانون ساز فلسطین کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنے علاقوں ،اپنی سرزمیں اور اپنے گھروں میں جانے اور رہنے کا جائز حق کسی کو چھیننے کا اختیار نہیں ہے۔اور اگر کوئی اس حق کو چھیننے کی کوششوں میں ملوث ہے تو یہ فلسطینیوں کے حق واپسی کے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور یہ عمل غداری کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کو امریکی جھوٹے وعدوں کے بہلاوے میں آئی ہوئی عباس انتظامیہ کے اسرائیل کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر نے اسرائیلی فوجی حکم نامے 1560کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ،ہم نسلی بنیادوں پر صفایا کرنے والے اس فوجی حکم نامے کی بھر پور مزاحمت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس حکم نامے کی رو سے فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے غزہ وادی میں دھکیلنے کی کوششوں میں تیزی آئیگی۔ ڈاکٹر بحر نے عباس انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر نام نہاد مذاکرات سے الگ ہوجائے کیونکہ ان مذاکرات سے کچھ نکلنے والا نہیں۔ صرف مزاحمت ہی وہ واحد راستہ ہے،جس سے دشمن زیر ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر بحرنے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد متحد ہو کر ساری توجہ مزاحمت پر مرکوز کریں۔ مصری بحری فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مچھیرے کی شہادت پر ڈاکٹر بحرنے کہا فلسطینی عوام نہ صرف اسرائیلی فورسز بلکہ عالمی برادری کی طرف سے بھی ستائی جارہی ہے۔

محاصرے،قتل ،بھوک و افلاس ۔۔۔کون فلسطینیوں کی مدد کیلئے آ رہا ہے ۔کیا مصریوں کیلئے یہ جائز تھا کہ وہ سرنگ میں گیس چھوڑ کر چار فلسطینیوں کو شہادت سے سرفراز کریں۔ کیا مصری جیلوں میں فلسطینیوں کو اس بنیاد پر تعذیب کا نشانہ بنانا کہ وہ مجاہدین ہیں ،جائز ہے۔ کیوں ایک نہتے غریب مچھیرے کو قتل کیا گیا۔

ڈاکٹر بحر نے مصر کے صدر پر زور دیا کہ وہ بدھ کے روز فلسطینی مچھیرے کی شہادت کی تحقیقات کرے اور مجرموں کو قرار واقعی سزادلائے بصورت دیگر اس طرح خطے میں مصر کے مفادات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور یہ انسانی حقوق کی بھی صریحاَ خلاف ورزی ہو گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan