مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں یہودی آبادکاروں کے دستی ہتھیاروں سے مسلح ایک گروہ نے فلسطینی شہریوں پر حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کوملنے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہری اپنے کھیتوں میں کاشت کاری میں مصروف تھے. اس دوران یہودی آباد کاروں نے اینٹوں اور پتھروں سے فلسطینیوں پر حملہ کیا. یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں میں خنجر اور تیزدھار آلے بھی موجود تھے. فلسطینیوں کو ان کے کھیتوں میں کام کرنے سے روکتے ہوئےانہیں وہاں سے واپس جانے پر مجبورکر دیا .
داریں اثناء عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ یہودی آبادکاروں کا گروہ نابلس کے جنوب میں کئی روز سے فلسطینیوں کی املاک پر حملوں میں مصروف ہے. بدھ کے روز بھی یہودی آبادکاروں کے اسی گروہ نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے.
یہودی غنڈوں کے پتھراٶ کے باعث کئی مقامی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے. یہودی آبادکاروں نے نابلس میں کئی مکانوں کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی. یہودیوں اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپیں جاری تھیں کہ اتنے صہیونی فوجی پہنچ آئے. صہیونی فوجیوں کے آنے کے بعد یہودی آبادکار واپس چلے گئے.