Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترکی اور سعودی عرب کے ذریعہ صہیونی حکومت کی مذمت

palestine_foundation_pakistan_shepherd-hotel-in-jerusalems-sheikh-jarrah2

سعودی عرب اور ترکی نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے ۔ ترکی اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ نے مشرقی بیت المقدس میں ایک ہوٹل کو مسمار کرنے کے صہیونی حکومت کے اقدام کو مجرمانہ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعودالفیصل اور ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو نے انقرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مجرمانہ اقدامات کی روک تھام کرے ۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صہیونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کو تباہ کرنے پرمبنی اسرائیل کی پالیسی غیرقابل قبول ہے ۔ ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے بین الاقوامی نظام سے عالمی رائے عامہ کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے ۔سعودی وزیر خارجہ سعودالفیصل نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صہیونی حکومت کے خلاف ٹھوس موقف اپنائے انھوں نے کہا کہ جس طرح کے واقعات فلسطین میں رونماہو رہے ہیں اگروہ کسی اور علاقے میں ہوتے اور اسرائیلی حکومت کے علاوہ کوئي دوسری حکومت ان واقعات کو انجام دیتی تو مغربی ممالک فوری طورپر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مغرب کی دوہرے معیار کی پالیسی بدستور جاری ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan