Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

میدویدو، بشار الاسد اور خالد مشعل سہ فریقی تاریخی ملاقات

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-and-dmitry-medvedev-russian-president

روسی صدر دمیتری میدویدو ان کے شامی ہم منصب بشار الاسد اور اسلامی تحریک مزاحمت – حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوئے جسے سیاسی مبصرین انتہائی سیاسی اہمیت کی ملاقات قرار دے رہے ہیں۔

یہ سہ فریقی ملاقات روسی صدر کے تاریخی دورہ شام کے موقع پر شامی دارلحکومت دمشق میں ہوئی۔ ملاقات میں اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں فلسطینی مصالحت اور اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات سرفہرست تھے۔ نیز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی اور مصری محاصرے پیدا ہونے والی انسانی بحران کی صورتحال پر بھی مذاکرات میں تبادلہ خیال کیا گیا اور محصور اھل غزہ کی مشکلات کم کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

ملاقات کی تفصیلات سے باخبر ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہ ملاقات شامی صدر بشار الاسد کی جانب سے روسی مہمان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے پر ہوئی۔ ملاقات میں غزہ کی شدید بحرانی کیفیت پرغورکرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ محصور اھل غزہ کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لئے عملی انتظامات کئے جائیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس کام کو اقوام متحدہ کی چار رکنی کمیٹی کے ماسکو میں انیس مارچ کو ہونے والے اجتماع میں منظور کی جانے والی قرارداد کی روشنی میں مکمل کریں گے۔

فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کے سلسلے میں حماس کے رہ نما خالد مشعل نے مہمانوں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے ان اسباب پر بھی روشنی ڈالی جو فلسطینیوں میں انتشار کا باعث ہنے۔ نیز انہوں نے قومی مصالحت کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ملاقات میں فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے حماس کے نقطہ نظر کی بھی وضاحت کی گئی

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan