Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مکانات مسماری کےباعث ایک ہزار فلسطینیوں کی سکونت خطرے میں پڑ گئی: اقوام متحدہ

makanat اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں شہریوں کے لیے مکانات کے پرمٹ کی شرائط عائد کرنے اور غیر قانونی قرار دے کر مکانات کی مسماری کے باعث کم از کم ایک ہزار افراد کی سکونت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ انسانی امور”اوچا” کی جانب سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی القدس کی بلدیہ نے حال ہی میں بیت المقدس سے علاقے سلوان میں 17 مکانات کی مسماری کے تازہ احکامات جاری کیے ہیں جبکہ بستان کے مقام پر موجود مکانات کو بھی غیر قانونی قرار دے کرانہیں گرانے کے احکام جاری کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران بیت المقدس میں 90 مکانات کے مالکان کو مکان خالی کرنے اور انہیں گرانے کے احکامات جاری کیے گئے جس سے ان میں رہائش پذیر ایک ہزار افراد کی سکونت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ عرصے میں مشرقی بیت المقدس میں 75 مکانات کو پرمٹ نہ ہونے کے جواز کے تحت مسمار کیا گیا جس سے 131 بچوں سمیت 269 افراد کو بے گھر کر دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan