Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’مقدسات ھیکل سلیمانی‘‘ کے منصوبے پر فلسطینی وزارت اوقاف کی شدید تنقید

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque2

فلسطینی وزارت اوقاف نے قبلہ اول مسجد اقصی کے جنوبی اموی محلات کی توڑ پھوڑ، زیر زمین کھدائیوں اور یہاں موجود اسلامی علامات کو مٹا کراسے ’’مقدسات ھیکل‘‘ میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے فولادی پلوں اور سیڑھیوں کے نیٹ ورک کو توسیع دے کر اس علاقے کو ’’خیالی ھیکل سلیمانی‘‘ کی مقدسات میں ڈھالنے کی کوششیں تیز ہونے کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اہالیان القدس اور تمام فلسطینیوں میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔ وزارت اوقاف و مذہبی امور کی زیر انتظام ’’الاقصی کمیٹی‘‘ کی جانب سے’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی منصوبے کے دو بنیادی مقاصد ہیں۔ اول القدس کو مکمل طور پر یہودیانے کی افسوسناک کارروائیوں میں تیزی لانا جبکہ دوسرا خطے کے ابتر سیاسی حالات کو اس طرح استعمال کرنا کہ بغیر کسی رکاوٹ کے القدس کے خلاف جرائم کو بڑھانا ہے۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسجد اقصی کے جنوبی اموی محلات کو گرانے میں کامیاب ہونے کے بعد اس سارے علاقے کو ’’تلمودی مقدسات‘‘ گرداننا شروع کردے گا۔ ان پلوں کے نیٹ ورک کو توسیع دے کر اسرائیل اموی محلات پر مشتمل اس علاقے کو سلوان کی وادی حلوہ کالونی کے داخلی راستے سے ملانا چاہتا ہے تاکہ یہودیوں کی ہہاں رسائی مزید آسان ہوسکے۔ القدس کو یہودی رنگ میں رنگنا اور اسلامی مقدسات کو مسخ کرنا ہی ان کارروائیوں کا اولین مقصد ہے۔ دریں اثنا اوقاف کی الاقصی کمیٹی نے بتایا کہ چند روز قبل القدس کی شمالی کالونی بیت حنینا میں بھی بغیر اجازت تعمیر کی بہانہ بنا کر برج امراء کو گرانے کے احکامات بھی صادر کیے جا چکے ہیں۔ یہ ظالمانہ فیصلے القدس اور اس کے اطراف میں صہیونی ناپاک منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ کمیٹی نے عیسویہ علاقے کے شمالی داخلی راستے پر فلسطینیوں کے خلاف جاری پر تشدد اور جارحانہ کارروائیوں کی ایک بار پھر مذمت کی اور کہا کہ القدس کے باسیوں پر حملے کوئی نئی بات نہیں ہے صہیونی شروع دن سے فلسطینیوں کو مظالم کا نشانہ بناتے چلے آرہے ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan