Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کی جبل المکبر میں یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-jews2

اسرائیلی ٹیلی ویژن نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے ایک نئے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ منصوبہ بیت المقدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کے منصوبے کا ہی ایک حصہ ہے جس کے ذریعے صہیونی کارپرداز شہر کو اندر اور باہر یہودی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے یہودی کالونیوں کو فلسطینی اراضی ہتھیا کر توسیع دی جا رہی ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 10 کا کہنا ہے کہ القدس بلدیہ کی تعمیراتی کمیٹی نے جبل المکبر اور “تلبیوت شرق” کے متنازعہ علاقے کے درمیان دو بڑے ہوٹل تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق یہ ہوٹل چودہ سو کمروں پر مشتمل ہوں گے۔ درایں اثنا اسرائیلی حکام نے گذشتہ روز ایک اور یہودی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد کے ذریعے القدس شہر کے مشرقی اور مغربی حصوں کو ملانا مقصود ہے۔ یاد رہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی صورت میں فلسطینیوں کی ملکیتی وسیع اراضی پر یہودی ہاتھ صاف کریں گے۔ ان منصوبوں کا اعلان اور انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آئندہ ہفتے امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan