Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ نے گندے نالے میں بڑا پتھر پھینک دیا

dr-taleb-abu-shaar-the-minister-of-endowment-and-religious-affairs-in-gaza-1 مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ نے فلسطینی شہریوں کے محلے راس الخیمہ سے گزرنے والے نالے میں بڑا پتھر پھینک دیا جس سے گندا پانی محلے کی گلیوں میں جمع ہوگیا ہے- اس صورتحال کو ایک ہفتہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے- شہریوں نے بلدیہ کو متعدد شکایتیں کی ہیں لیکن اس نے کسی شکایت پر کان نہیں دھرا- فلسطینی آئینی حکومت کے وزیر اوقاف طالب ابو شعر نے صہیونی بلدیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھڑے پانی سے نہ صرف بدبو پھیل رہی ہے بلکہ وبائی امراض کے پھوٹنے کا خطرہ ہے- طالب ابو شعر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی شہریوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں بے دخل کرنے کے لیے مختلف طریقے سے دباؤ ڈالتی ہے- مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کا اقدام بھی انہیں طریقوں کا تسلسل ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan