Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی آہنی دیوارعرب حکمرانوں کی مسلم امہ سے خیانت کے مترادف ہے۔علامہ عباس کمیلی

images غزہ کی سرحد پر مصر کی طرف سے تعمیر کی جانے والی آہنی دیوار نہ صرف غزہ کے مظلوم عوام پر ایک ظلم کے مترادف ہے بلکہ شرعی اور قانونی اعتبار سے بھی غلط اقدام ہے اور مسلمانان عالم بالخصوص پاکستان کے عوام مصر کی طرف سے کئے جانے والے اس ظلم وبربریت کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس آہنی دیوار کو ختم کیا جائے اور تعمیراتی کام روک دیا جائے۔اگر مصر یہ سمجھتا ہے کہ مصر کو غزہ سے کوئی خطرہ ہے تو یہ بات بالکل غلط ہے کیونکہ مصر کو غزہ سے نہیں بلکہ اسرائیل سے خطرہ ہے اور غزہ مصر اور اسرائیل کے درمیان ایک مزاحمت ہے،اور اسرائیل نہ صرف عالم اسلام بلکہ اقوام عالم کا دشمن ہے کہ جس نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور آئے دن مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جاتی ہے۔ مصر کی طرف سے تعمیرکی جانے والی آہنی دیوار کو عربوں کی طرف سے قومی مسئلہ کہنا قطعاً درست نہیں ،در اصل عرب اس مسئلہ کو قومی مسئلہ قرار دے کر مسلمانوں سے کی جانے والی خیانت کاری،جنایت کاری اور اپنے مکروہ عزائم کو چھپانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ،مصر کو جان لینا چاہیئے کہ اس طرحکے اقدامات سے عالم اسلام کے ذخموں کی نمک پاشی ہو رہی ہے نہ کہ دادرسی۔ میں پر امید ہوں کہ حزب اللہ اور حماس کی مزحمت کے نتیجہ میں وہ دن دور نہیں کہ جب فلسطین سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم ہو جائے گا اور یقینا اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہئیے،پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ہر دکھ درد اور خوشی میں برابر کے شریک ہیں اور ہمیشہ فلسطین کی اخلاقی اور سیاسی مدد کرتے رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan