Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے 21 ملین شیکل کا نیا اسرائیلی بجٹ منظور

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque65

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بلدیہ نے شہر کو صہیونیوں کا گڑھ بنانے کے لیے مزید 21 ملین شیکل کے خطیر بجٹ کی منظوری دی ہے.اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بلدیہ نے یہ خطیر رقم بظاہر بیت المقدس کی شاہراٶں کو ازسرنو تعمیر کرنے اوران میں ترمیم وتوسیع کے منصوبے کے لیے منظور کی ہے تاہم اس کا اصل مقصد یہودیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اضافہ کرنا ہے.
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی بلدیہ نے تین روز قبل بیت المقدس کی سڑکوں کی تعمیروتوسیع کی مد میں 21 ملین شیکل کی رقم منظور کرنے کے لیے بلدیاتی کونسل میں بل پیش کیا تھا، جسے جمعرات کے اجلاس میں زیرغورلایا گیا اورمختصر بحث کے بعد یہ رقم منظور کر لی گئی ہے.
ادھرصہیونی بلدیہ کے محکمہ مالیات کے سربراہ ڈیوڈ ہداری نےکہا ہے کہ نئی تعمیرات سے شہرمیں یہودیوں کی بالادستی میں اضافہ ہو گا اور یہودیوں کو مزید شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan