Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اتھارٹی کے نشریاتی وخبررساں اداروں کی الجزیرہ کےخلاف زہرافشانی

palestine_foundation_pakistan_al-jazeera-tv2

فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے اور فلسطینی انتظامیہ کے زیراہتمام چلنے والے تمام نشریاتی اورخبررساں ادارے قطری ٹی وی الجزیرہ کے خلاف زہرآلود پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں. دوسری جانب فلسطینی سیاسی جماعتوں نے سرکاری میڈیا کی بےجا تنقید کی شدید مذمت کی ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی ترجمان سمجھی جانے والی خبررساں ایجنسی “معا” اور کئی ریڈیو ،ٹی وی چینل اور اخبارات مسلسل الجزیرہ کےخلاف فلسطینی اتھارٹی کے راز اچھالنے کے الزام میں زہر اُگل رہے ہیں.
ٹی وی چینلوں اور ریڈیو پروگرامات میں قطری حکومت اور الجزیرہ ٹی وی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں”خائن” اور”بدیانت” جیسے بھونڈے القابات دیے جا رہے ہیں.
دوسری جانب فلسطینی سیاسی و عسکری جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس”، جہاد اسلامی، ڈیموکریٹ فرنٹ برائے آزادی فلسطین اور دیگر نے فلسطینی سرکاری میڈیا کے منفی کردار پر سخت نکتہ چینی کی ہے. مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماٶں کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کاصرف یہ قصور ہے کہ اس نے اوسلو اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کےخلاف خفیہ معاہدوں کو بے نقاب کیا ہے اور فلسطینی اتھارٹی بے نقاب ہونے کے بعد دلیل سے جواب دینے کے بجائے الزام تراشی اور تشدد پر اترآئی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan