بیت المقدس میں قانونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکومت پندرہ ہزار آباد ی والے محلے کے تیسرے حصے کو اس بہانے سے بے گھر کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے کہ انہوں نے حکومت کی اجازت کے بغیر گھر تعمیر کئے ہیں اور ان کے گھر غیر قانونی ہے- بیت المقدس کی بلدیہ کی جانب سے گھروں کومسمار کرنے کے لئے ایک سو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں- ان گھروں کے رہائشیوں کی تعداد چار ہزار ہے- خبر رساں ایجنسی القدس پریس نے الشیاخ محلے کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی بلدیہ ’’الشیاخ ‘‘محلے کی زمین پر قبضے کرکے اسے یہودی قبرستان کے ساتھ ملانا چاہتی ہے-