Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں 200 مکانات کی تعمیر کے نئے صیہونی منصوبے کا انکشاف

palestine_foundation_pakistan_settlement14

مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی اور تاریخی مقام شیخ جراح میں اسرائیل کے تعمیرات کے ایک نئے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق اسرائیل شیخ جراح کے مقام پر 200 نئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے پرعمل پیرا ہے. خیال رہے کہ اسرائیل کے غیر قانونی تعمیرات کے اس منصوبے کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہ راست بات چیت کے لیے غور کیا جا رہا ہے. مرکز اطلاعات کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کےمطابق تعمیرات کا نیا منصوبہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جس کی حال ہی میں اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے منظوری دی گئی ہے. نئے منصوبے کے لیے شیخ جراح میں “کوباینہ ام ھارون” کالونی کا انتخاب کیا گیا ہے. ام ھارون کے نام سے قائم اس متنازعہ کالونی کی توسیع کے لیے اس کے قریب محمود السعو کے نام سے ایک شہری کے مکان کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لیے اسرائیلی بلدیہ کو درخواست بھی دی جا چکی ہے.مکان پر قبضے کا مقصد کالونی کی توسیع اور نئی تعمیرات کی راہ ہموار کرنا ہے. دوسری جانب فلسطینی شہری محمود السعو نے کہا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ پچھلے تین سال سے ان کے مکان کو نشانہ بنا رہی تھی جبکہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے بھی ان کے مکان پر حملے کیے جاتے رہے ہیں. اپنے مکان کے تحفظ کے لیے انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے اسرائیلی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ تین سال قبل ایک یہودی این جی او کی طرف سے ان کے مکان کی خریداری کے لیے انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے مسترد کر دیا. جس پر اسرائیلی انتظامیہ نے ان سے مکان خالی کرانے کے لیے دباٶ ڈالنا شروع کر دیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan