Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

مقبوضہ بیت المقدس

مفتی اعظم فلسطین کی فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ میں زیادہ حاضری پر زور

مقبوضہ بیت المقدس ۔ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس کے مفتی اعظم اور مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشيخ محمد أحمد حسين نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ  یہودی آباد کاروں کے دھاوے روکنے کے لیے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصیٰ کو دیں اور مقدس مقام میں وقت گذاریں۔

ایک بیان میں مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی پرچارک انتہا پسند یہودی تنظیموں کی طرف سے آباد کاروں سے قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں ہم فلسطینی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسجد اقصیٰ میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی انتہا پسند قبلہ اول کا تقدس پامال کرنے کے لیے اپنے مذہب کی تعلیمات کو ڈھال کے طورپر استعمال کرتے ہیں اور تلمودی تعلیمات کے مطابق قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

الشیخ محمد حسین نے کہا کہ قابض صہیونی دشمن کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی ترغیبات اور اپیلیں اسرائیلی ریاست کی پالیسی کی عکاسی کرتی ہیں۔ اسرائیل اور انتہا پسند یہودی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کررہے ہیں۔ وہ مسلمانوں اور فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکنا چاہتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan