Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مفاہمت کے سلسلے میں فلسطین کی سرکردہ شخصیات کی خالد مشعل سے ملاقات

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas59

فلسطینی غیر جانبدار اور سرکردہ شخصیات کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے دمشق میں ملاقات کی. ملاقات کا مقصد فلسطینی سیاسی جماعتوں میں مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانا اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا سدباب کے طریقہ کار پر بات چیت کرنا تھا مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق وفد کی قیادت مغربی کنارے کی معروف سماجی شخصیت منیب المصری نے کی. ملاقات میں خالد مشعل نے مہمان وفد کو مفاہمت کے سلسلے میں حماس کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا. دوطرفہ بات چیت میں مصر کی کوششوں سے فلسطینی دھڑوں، مفاہمت کی راہ میں حائل رکاوٹوں اوران کے سدباب کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا. خالد مشعل نے منیب مصری اور وفد کے دیگر شرکاء کی جانب سے فلسطین میں مصالحت کے لیے کوششں کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا اور اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا. وفد میں ڈاکٹرحنا ناصر، ڈاکٹراسعد عبدالرحمان، ڈاکٹرمصطفیٰ برغوثی اور سید ھانی المصری شامل تھے، جبکہ حماس کی جانب سے تنظیم کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے خالد مشعل کی معاونت کی. واضح رہے کہ یہ وفد تین ہفتے قبل فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے حماس کی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس کا مقصد مفاہمت کے لیے ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہی حاصل کرنا تھا، تاہم محمودعباس نے اپنے دورہ مصر اور امریکا سے واپسی کے بعد حماس سے بات چیت کے لیے وفد روانہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا. جس پر وفد کےشرکاء نے شدید احتجاج کیا. بعد ازاں انہیں حماس کی قیادت سےملاقات کی اجازت دے دی گئی

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan