Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے کی شناخت کے حامل فلسطینیوں کی القدس سے بے دخلی شروع

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque38

مقبوضہ بیت المقدس کے باسیوں کے حقوق کے مرکز نے انکشاف کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے کی شناخت کے حامل القدس میں بسنے والے فلسطینیوں کی شہر بدری کا آغاز کر دیا ہے حالانکہ یہ شہری 1967ء سے پہلے سے القدس میں رہائش پذیر ہیں۔ القدس کے باسیوں کے معاشی اور معاشرتی حقوق کے لیے کام کرنے والی انجمن کا کہنا ہے کہ القدس سے بے دخلی کی اس مہم سے متاثر ہونے والے افراد وہ ہیں جو 1967ء میں مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے سے بھی قبل یہاں رہ رہے ہیں۔ اب یہاں پر ان کی جائیدادیں ہیں ان کے مستقل رہائشی پتے بھی یہیں کہ ہیں۔ ان کی دائمی زندگی کا مرکز بیت المقدس کی بابرکت فضائیں ہی ہیں۔ مرکر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شہربدری کی اس ظالمانہ پالیسی کا شکار ہونے والے اکثر فلسطینی وہ ہیں جو صہیونی وزارت داخلہ کی جانب سے کچھ سال قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی رہائش کی رجسٹریشن کرانے کے جھانسے میں آ گئے تھے اور انہوں نے اپنی القدس میں اپنی مستقل زندگی گزارنے کے لیے وزارت سے رابطہ کر کے انہیں اپنی معلومات فراہم کر دی تھیں۔ مرکز نے کہا کہ ہم نے اس وقت یہ فلسطینیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ صہیونی وزارت داخلہ کے اعلان کے جھانسے میں نہ آئیں اس اعلان کا مقصد صرف مغربی کنارے کی شناخت رکھنے والے القدس کے رہائشیوں کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ ان افراد تک رسائی کے بعد اسرائیل انہیں شہر سے بے دخل کر دے گا، آج مرکز کا وہ خدشہ درست ثابت ہو گیا ہے کیونکہ اسرائیل نے ان فلسطینیوں کو زبردستی القدس سے بے دخل کرنے اور انہیں بیت المقدس کے حق اقامت سے محروم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan