Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایک عظیم نوعیت کا مسئلہ ہے ،سیاسی،سماجی،مذہبی ،رنگ و نسل اور ہر امتیاز سے بالا تر ہو کر مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے

palestine_foundation_pakistan_palestinian-foundation-pakistan-plf1مسئلہ فلسطین ایک عظیم نوعیت کا مسئلہ ہے ،سیاسی،سماجی،مذہبی ،رنگ و نسل اور ہر امتیاز سے بالا تر ہو کر مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ان خیالات کا اظہارامیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی، محمد علی،عاطف شبیر،زین عباس کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔
عبد الرشید ترابی کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی حمایت فلسطین اور اسرائیلی جارحیت سے نفرت آمیز کارکردگی قابل ستائش ہے اورپاکستان کی 18کروڑ عوا م کو فلسطینی عوام پر گذرنے والے حالات سے باخبر رکھنا اور ان کی اخلاقی حمایت کرنا نہایت عظیم ترین مشن ہے ،ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جدوجہد میں شانہ بہ شانہ ساتھ ہے اور ملک کی تمام سیاسی و سماجی اور سول سوسائٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی فلسطین فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مسجد اقصیٰ (بیت المقدس )کی آزادی اور غاصب اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف ہم آواز ہو جائیں اور فلسطینی عوام کی ہر ممکنہ امداد کریں۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد نے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت کو قبول کر لی اور رہنمائی کی یقین دہانی کروائی،واضح رہے کہ رہنما جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ 14رمضان المبارک کو کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس بعنوان”محصورین فلسطین اور ان کی پکار”میں بھی شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے دیگر رہنماؤں میں راجہ بشیر عثمانی اور حفیظ اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan