Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان شہید، اسرائیلی فورسز نے جسد خاکی بھی تحویل میں لے لیا

مقبوضہ فلسطین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی جنرل اتھارٹی برائے سول امورنے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ نابلس کے مشرق میں واقع قصبے بیت فوریک میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان محمود حسین نصر اللہ حننی اور محمد سامر ملیطات جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

ادارے نے اپنے ایک بیان میں بتایا گیا کہ قابض حکام نے دونوں شہداء کے جسدِ خاکی قبضے میں لے لیے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے قصبے بیت فوریک کے قریب دونوں نوجوانوں پر براہِ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ قابض فوج نے فلسطینی ایمبولینس عملے کو ان تک پہنچنے سے روک دیا اور دونوں لاشیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئیں۔

یہ پیش رفت قابض اسرائیلی میڈیا کی طرف سے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ نابلس کے مشرق میں قصبے بیت فوریک کے قریب قابض فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنا کر چاقو سے حملہ کرنے کی مبینہ کوشش کرنے والے دو نوجوانوں پر گولیاں برسائی گئیں، جہاں موقع پر موجود فورسز نے شک اور حملے کی کوشش کے بہانے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے اور قابض فوج کی طرف سے ایسے واقعات میں مسلط کردہ سکیورٹی ضابطوں کے تحت ان کے جسدِ خاکی اغوا کر لیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan