مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کے خلاف عباس ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں- گزشتہ دو روز میں قلقیلیہ ، الخلیل ، سلفیت اور نابلس سے حماس کے پندرہ کارکنوں کو اغوا کیا گیا- اغوا کئے جانے والوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہیں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے پہلے بھی گرفتار کیا تھا- عباس ملیشیا نے سلفیت میں ’’الصحابہ ‘‘ مسجد کے امام الشیخ محمد علقم اور ایک اور شہری مصطفی حسان کو دوبارہ اغوا کرلیا- ان دونوں کو عید الاضحی کی رات رہا کیا گیا تھا-