Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ جنگ کی پہلی یادگار کے موقع پر قاہرہ میں بین الاقوامی ریلی

gaza-march یورپ کے فلسطینی شہریوں نے غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہونے والی ریلی ’’غزہ آزادی کے راستے پر ‘‘ میں شرکت کا اعلان کیا ہے- ’’یورپی فلسطینی کانفرنس‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ سینکڑوں فلسطینی 27 دسمبر کو قاہرہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ریلی میں شرکت کریں گے – ’’یورپی فلسطینی کانفرنس ‘‘ کے جنرل سیکرٹری عبداللہ امین نے برسلز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے وفد میں برطانیہ ، آسٹریا ، یونان ، ڈنمارک ،سویڈن ،سوئٹزرلینڈ ، ہالینڈ اور آئرلینڈ کے نمائندے شامل ہوں گے- کانفرنس کے وفد کی ریلی میں شرکت کا مقصد پیغام دینا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کو ان کے بھائیوں نے اکیلا نہیں چھوڑا اور وہ ان کے ساتھ ہیں اور اسرائیل کو پیغام دیناہے کہ آزاد دنیا اسرائیلی جرائم پر خاموش نہیں رہے گی – واضح رہے کہ غزہ جنگ کی پہلی یاد گار کے موقع پر قاہرہ میں ’’غزہ آزادی کے راستے پر ‘‘ کے عنوان سے 27دسمبر کو بین الاقوامی ریلی منعقد کی جا رہی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے مندوب شرکت کریں گے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan