Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید

palestine_foundation_pakistan_palestinian-victim4

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں جمعرات کو صہیونی فوج نے فائرنگ کر کے ایک 24 سالہ نوجوان کو شہید کر دیا ہے. عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی شہری جس کی شناخت سالم محمد سامر سمودی کے نام سے ہوئی ہے کو اس وقت گولیاں ماریں جب وہ عرابہ کے مقام پر”مابودتان” چوکی کے پاس سے گذر رہا تھا. گولیاں مار کر شہید کرنے کے بعد صہیونی فوجیوں نے اس کی نعش کو بھی قبضے میں لے لیا ہے اور اردگرد کے تمام علاقوں میں تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی ہے. دوسری جانب صہیونی ریڈیو نے بتایا ہے کہ فوج اور فلسطینیوں کے ایک گروہ کے درمیان جمعرات کو جنین میں ایک جھڑپ ہوئی جس میں ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا. ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری پر فائرنگ اس کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے جواب میں کی ہے. صہیونی فوج کا بھی دعویٰ ہے کہ فلسطینی شہری نے فوجی چوکی پر کھڑے فوجیوں پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں اس پر فائرنگ کی گئی اور جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا ہے. خیال رہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والا فلسطین مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے اسرائیلی مقبوضہ علاقوں میں ملازمت کرتا تھا. اس کےاہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو معمول کےمطابق اپنی ڈیوٹی پر گیا تھا اور اس کے پاس ایسا کوئی اسلحہ نہیں تھا جس سے وہ اسرائیلی فوج پر حملہ کرتا. سمیر سمودی شادی شدہ اور ایک بچی کا باپ تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan