مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی نے مسجد کے خطیبوں کو حکومت کے تابع فرمان بنانے کے لیے لکھی ہوئی تقریریں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے- مغربی کنارے میں تمام مساجد کے خطیب خطبہ جمعہ میں حکومت کی طرف سے تقسیم کی گئی تقریر پڑھیں گے- یہ سلسلہ گزشتہ تین جمعوں سے شروع کیا جاچکا ہے- اس سلسلے کے پہلے خطبے میں عرب کے مشہور عالم دین علامہ یوسف قرضاوی کے خلاف مواد شامل کیا گیا جبکہ دوسرے جمعے خطیبوں کو نیک فالی اور تیسرے جمعے کو اسیران کے موضوع دیے گئے- خطیبوں کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنی تقریروں میں اسیران کی رہائی کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی کوششوں کی تعریف کریں-