عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے تین کارکنوں کو اغوا کر لیا، حماس کے حمائتیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم میں یہ گرفتاریاں طولکرم اور قلقیلیہ میں کی گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے طولکرم ضلع میں نور شمس کیمپ کے رہائش پذیر یزید محمد ابودیہ کو اغوا کر لیا، ملیشیا نے انہیں تفتیش کے لیے بلا کر گرفتار کر لیا، ابو دیہ پہلے بھی متعدد مرتبہ ملیشیا عباس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ اس طرح اشرف فودہ کو بھی ملیشیا کی جیل سے رہائی کے ایک دن بعد ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا اسی طرح عباس ملیشیا نے رامی شلبایہ اور خالد علیان، جو ایک ماہ علاقے میں رکن پارلیمان کے دفتر کے ڈائریکٹر رہے، کو بھی گرفتار کر لیا۔ ان کی گرفتاری کے بعد ان افراد کے خاندانوں کو ان سے ملاقات بھی نہ کرنے دی گئی۔ دوسری جانب قلقیلیہ میں بھی عباس ملیشیا نے اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے محمود الزامل کو اغوا کر لیا۔