Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کیلئے عام خواتین کی طرف سے امدادی کارواں بھیجنے کی تیاری

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy10

عرب اور دیگر ممالک کی سرگرم خواتین لبنان سے ایک امدادی جہاز لے کر غزہ محاصرہ توڑ کر، محصو رین غزہ کیلئے امداد پہچانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ امدادی جہاز”مریم” کی انتظامیہ کمیٹی کی کواڑینیٹر ثمر الحاج نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام خواتین نے اس امدادی جہاز کو غزہ محاصرہ توڑ کر ،غزہ پہنچانے کا اہتمام کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ضرور اپنے مقصد میں کا میاب ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی تحریک کے چیر مین یاسر قشلق جہاز کی نگرانی اور دیگر معاملات سنبھالیں گے۔ثمرنے کہا کہ اب تک 50خواتین اس قافلے میں شامل ہو چکی ہیں ،جن میں30 لبنانی اور باقی دیگر ممالک سے تعلق رکھتی ہیں۔ ثمر الحاج نے کہا کہ امدائی اشیاء میں زیادہ تر کینسر مریضوں کیلئے ادویات ہونگی کیونکہ غزہ پر اسرائیلی حملے 2008 کے بعدکینسر بیماری کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اے ایف پی کی ایک اور خبر کے مطابق “یورپی مہم برائے انسداد غزہ محاصرہ” کے منتظمین فٹ بال ورلڈ کپ کے فوراً بعد فریڈم فلوٹیلا 2جس میں پہلے امدادی بحری بیڑے میں شامل جہازوں سے زیادہ جہاز شامل ہونگے ،محاصرہ توڑنے کیلئے غزہ روانہ کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔منتظمین کے مطابق جن لوگوں نے اس کاروان میں شامل ہونے کیلئے درخواست دی ہے ،ان میں یوپی شہریوں کی تعداد زیادہ ہے اور اس کے علاوہ حکو متی ذمہ داروں نے بھی اس کاروان میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ادھر اسرائیلی اخبار، یدیعوت احرونوت کے مطابق اسرائیلی حکومت نے یورپی ممالک اور عالمی اداروں کے حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بندرگاہوں سے فریڈم فلوٹیلا 2کو غزہ کی طرف جانے کی اجازت نہ دیں۔ اس طرح کے عمل سے وہ اسرائیلی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اخبار نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی بحری کمانڈوز دس نئے امدادی جہازوں کو غزہ جانے سے روکنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ لبنان کا امدادی جہاز ناجی العلی اور ایرانی ریڈ کریسنٹ کے دو جہاز اسی ہفتے غزہ پہنچنے والے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan