مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے – فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روزمغربی کنارے کے مختلف مقامات سے حماس کے 7کارکنوں کو اغوا کرلیا- اغوا کیے گئے افراد میں یونیورسٹی کے دو طالب علم بھی شامل ہیں- دوسری جانب حماس کے کارکنوں کو سیکورٹی فورسز کے دفاتر طلب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے –