مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز حماس کے چھ کارکنوں کو اغوا کرلیا- قلقیلیہ سے تین، نابلس سے دو اور رام اللہ سے ایک فرد کو اغوا کیا گیا- اغوا کیے گئے افراد میں نابلس کی قبلان بلدیہ کے چیئرمین الشیخ یوسف عاھد بھی شامل ہیں- انہیں سیکیورٹی فورسز کے دفتر طلب کر کے گرفتارکیا گیا-