Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کے بارے میں مسلم حکمرانوں کا رویہ قابل رحم ہے: اردگان

tayyip-erdogan-turkish-premier-recep2 ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے مسلم حکمرانوں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے بارے میں اپنائے گئے کمزور اور بزدلی پر مبنی موقف کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس رویے کو”قابل رحم” قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل ایک فرانسیسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ بد قسمتی سے غزہ کے مفلوک الحال عوام کے حوالے عالم اسلام کو جو موقف اختیار کرنا چاہیے تھا، اس میں وہ بری طرح ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کے موقف کو “قابل رحم قرار دیا”۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس غزہ پر اسرائیل کی بد ترین دہشت گردی کے دوران بھی عالم اسلام تذبذب کا شکار رہا اور اسرائیل کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی اختیار نہیں کی گئی، غزہ پر حملے کے بعد شہر کی تباہی کے تناظر میں اس کی تعمیر نو کے سلسلے میں بھی کوئٓی قابل قدر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ طیب اردگان نے یہ انٹرویو ایک ایسےوقت میں دیا ہے جبکہ حال ہی میں اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک ترکی کا دورہ کر کے واپس اسرائیل آئے ہیں۔ اسرائیلی وزیردفاع کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنا اور تعلقات کو معمول پر لانا تھا، تاہم دورے کے دوران وزیردفاع ترک وزیراعظم اور صدر سے ملاقات نہیں کر سکے۔ جس کے باعث مبصرین ان کے دورے کو ناکام خیال کرتے ہیں۔ طیب اردگان سے جب پوچھا گیا کہ آیا ان کی اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ حالات میں اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کو مناسب نہیں سمجھتے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan