Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں ’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ والا قانون نافذ ہے: عبد الستار قاسم

abdul-sattar-qasim فلسطینی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں ’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ والا قانون نافذ ہے- نابلس کی جامع نجاح میں سیاسی شعبے کے استاد عبد الستار قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس (جن کی مدت صدارت ختم ہو چکی ہے) کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کا اعلان اس بات کی دلیل ہے کہ مغربی کنارے پر کوئی قانون نہیں ہے، ہر رہنما جو چاہتا ہے کرتا ہے- عبد الستار قاسم نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کا مقصد اگر مسائل کا حل ہے تو وہ انتخابات سے ممکن نہیں ہے- انتخابات کے انعقاد سے فلسطینی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا- محمود عباس کے صدارتی آرڈیننس نے مسائل مزید پیچیدہ کردیے ہیں- فلسطینی سیاسی امور کے ماہر کے مطابق اعلان کے باوجود محمود عباس انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں ہیں- اگر وہ انتخابات میں واقعتا سنجیدہ ہیں تو انہیں ضمانت دینی چاہیے کہ وہ حماس کی کامیابی کی صورت میں انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے- فلسطینی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوں گے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan