Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکی ڈکٹیشن کے مطابق انتخابات نہیں چاہتے: ڈاکٹر احمد بحر

dr-ahmed-bahar6 فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ جمہوری انتخابات چاہتے ہیں امریکی اور اسرائیلی منشاء کے مطابق انتخابات نہیں چاہتے- انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اقصی کے خلاف بدترین صہیونی مہم جاری ہے- اسلامی ممالک اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل بیت المقدس اور مسجد اقصی کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کررہا ہے- بیت المقدس کے شہریوں کو مسلمانوں اور بین الاقوامی برادری کی مدد کی ضرورت ہے- فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے- بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ بیت المقدس کے شہریوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی کارروائیاں رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے- ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ صرف دو مہینوں میں پندرہ ہزار فلسطینیوں کا حفظ قرآن کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ موجودہ نسل آزادی کی نسل ہے- وہ مسجد اقصی کو یہودی قبضے سے آزاد کرائے گی- ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ فلسطینی تقسیم کے خاتمے کے لیے مفاہمت ضروری ہے- فلسطینی عوام امریکی ڈکٹیشن سے دور رہ کر مصالحت چاہتی ہے وہ ایسی کوئی مصالحت نہیں چاہتی جس میں ان کے حقوق سے دستبرداری اختیار کی گئی ہو

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan