Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں امدادی بیڑے پر جارحیت کے خلاف متعدد مظاہرے

palestine_foundation_pakistan_protest-freedom-flotilla-protest-in-west-bank

فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کی جارحیت اور مغربی کنارے میں نسلی دیوار کی تعمیر کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں متعدد احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں کو روکنے کے لیے اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔ جمعہ کے روز نسلی دیوار سے ملحقہ آبادیوں میں ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں میں اس وقت زبردست شدت دیکھی گئی جب سیکڑوں فلسطینی اور غیر ملکی گزشتہ منگل اہل غزہ کی مدد کو آنے والے بحری بیڑے پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران نعلین کے مقام پر احتجاجی مارچ پر اسرائیل نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے بے دریغ استعمال کیا جس سے درجنوں افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ مظاہرین نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے قافلہ آزادی میں شریک ممالک کے جھنڈے اسی طرز پر لہرائے جیسا کہ ترکی کے بحری جہاز ’’ مرمرہ‘‘ پر لہرائے گئے تھے۔ اس دوران شرکاء مظاہرہ نے نعلین مقام کے شہداء کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan