Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملوں میں تیزی، سال کے آغاز سے 4,560 واقعات

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی انفارمیشن سنٹر “معطی” نے رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے غنڈہ گرد گروہوں کی طرف سے کیے جانے والے 4560 حملوں کی دستاویزی توثیق کی ہے جو فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے جرائم میں خطرناک اضافے کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

سنٹر نے جنوری میں 482 حملے، فروری میں 409 حملے اور مارچ میں 490 حملے ریکارڈ کیے۔

سنٹر نے اپریل کے دوران 698 حملے، مئی کے دوران 561 حملے، جون کے دوران 588 حملے، جولائی کے دوران 577 حملے جبکہ جاری ماہ اگست کے دوران 589 حملوں کی توثیق کی۔

کمیشن برائے امور اسیران و محررین اور دیوار و آباد یاری کی طرف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے گذشتہ جولائی کے مہینے میں 2256 حملے کیے جو فلسطینی وجود کو نشانہ بنانے والے تسلسل وار حملوں کی تیزی کو ظاہر کرتے ہیں۔

مذکورہ بالا مدت کے دوران یہودی آباد کاروں کے ان حملوں کے نتیجے میں رام اللہ اور نابلس میں یہودی آباد کاروں کی ملیشیاؤں کی گولیوں سے سات فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، اس کے علاوہ 798 حملے اور املاک کی تخریب کاری اور زمینوں کو ہموار کرنے کے 440 اقدامات کیے گئے۔

کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2026ء کے پہلے نصف کے دوران مغربی کنارے میں قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے کیے جانے والے 11074 حملوں کی دستاویزی توثیق کی گئی ہے جو فلسطینیوں کے خلاف منظم تشدد اور جارحیت کے دائرہ کار میں وسیع اضافے کا پتہ دیتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan