Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں آبادکاروں کی اشتعال انگیزی، برک سلیمان سے سیاحوں کی جبری بے دخلی

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب اسرائیلی آبادکاروں اور قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے مظالم اور جارحیت کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے رام اللہ اور البیرہ کے شمالی قصبات پر بیک وقت ہورشہ دھاوے بولے، جبکہ دوسری جانب بیت لحم کے جنوبی علاقے میں واقع تاریخی تفریحی مقام “برک سلیمان” سے نہتے شہریوں کو طاقت کے زور پر باہر نکال دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنونی آبادکاروں نے قصبہ سنجل کے شمال میں واقع تاریخی اور آثارِ قدیمہ کے مقام خربہ “أبو العوف” پر دھاوا بول دیا، جبکہ دیگر غاصبوں کے غول نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع قریا ام صفا کے شمالی دروازے کے قریب وادی “الزيتون” میں اپنے مویشیوں اور گائیوں کے ساتھ گھس کر فلسطینی کسانوں کی زرعی اراضی اور فصلوں کو تباہ کرنے کی نیت سے مویشی کھلے چھوڑ دیے۔

اسی سلسلے کی ایک اور کڑی کے طور پر، آبادکاروں نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبہ عطارہ کے اطراف میں بھی دھاوا بولا اور شہریوں کے گھروں کے بالکل قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر خوف و ہراس پھیلایا، جس سے مقامی باشندوں میں شدید تناؤ اور خوف کی لہر دوڑ گئی۔

دوسری جانب بیت لحم کے علاقے میں قابض فوج نے قصبہ الخضر اور قریا ارطاس کے مابین واقع مشہور تفریحی اور سیاحتی مقام “برک سلیمان” پر دھاوا بول دیا، اور پہلے تالاب کے اردگرد مورچہ زن ہو کر وہاں تفریح کے لیے آنے والے نہتے شہریوں پر حملہ کر دیا اور اسلحے کے زور پر انہیں اس مقام کو فوری طور پر خالی کرنے پر مجبور کیا۔

علاوہ ازیں قابض فوج نے اس سیاحتی مقام پر موجود ایک کمرشل کھوکھے (کشک تجاری) کو زبردستی بند کروا دیا، اور وہاں موجود شہریوں کو یہ دھمکی آمیز نوٹس جاری کیا کہ “برک سلیمان” اب سے ایک “بند فوجی زون” ہے جہاں عام فلسطینیوں کا داخلہ سختی سے ممنوع ہے۔

واضح رہے کہ برک سلیمان کا یہ تاریخی مقام حالیہ عرصے میں قابض فوج اور آبادکاروں کی روزانہ کی جارحیت کا نشانہ بنا ہوا ہے، جہاں تفریح کے لیے آنے والے خاندانوں کو مسلسل ہراساں کیا جاتا ہے اور مقامی فلسطینیوں کو ان کے اپنے تاریخی اور سیاحتی ورثے تک پہنچنے سے روکا جاتا ہے، جو کہ فلسطینی وجود کو مٹانے اور ان کے جغرافیائی دائرے کو تنگ کرنے کی صیہونی پالیسی کا حصہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan