Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو نکالنے کا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_palestinian-transfer

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم”سیاسیۃ” نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے قیام اسرائیل کے آغاز کی طرز پرعمل کرتے ہوئے مغربی کنارے کے ہزاروں افراد کو شہر سے بجرت پر مجبور کرنے اور انہیں نکال باہر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

اتوارکے روز انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت نے فوج کے ذریعے مغربی کنارے کے ہزاروں افراد کو ان کے آبائی علاقوں سے محروم کرنے اور ان کی جائیدادیں یہودیوں کو دینے کے لیے ایک وسیع منصوبہ شروع کیا ہے، اس منصوبے کے تحت مغربی کنارے میں آباد ان تمام فلسطینیوں کو نکال دیا جائے گا، جن کا کسی بھی حوالے سے کوئی نہ کوئی تعلق غزہ کی پٹی سے بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل اس کے نئے منصوبے کا مقصد صہیونی ریاست کو فلسطین کے دیگرعلاقوں تک وسعت دینا ہے، فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکال باہر کرنے کے منصوبے 1948ء میں اسرائیل کے ناجائز قیام کے دوران لاکھوں فلسطینیوں کی ھجرت کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ صہیونیوں نے 1948ء میں مقبوضہ فلسطین سے نہایت ظالمانہ انداز میں لاکھوں فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی جائیدادوں پر حملہ کر کے انہیں علاقہ چھوڑنے یا موت قبول کرنےپر مجبور کر دیا تھا۔

رپورٹ میں اسرائیل کی نئی سازش کوصہیونی توسیع پسندی کا مظہر قرار دیتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 1948ء میں ناجائز قیام کے دوران جس طرح مقبوضہ فلسطین سے شہریوں کو باہر نکل جانے پرمجبور کیا تھا، وی سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے لوگوں ھجرت پر مجبور کرنے اور ان کی زمینوں کو دنیا بھر سے لا کر یہودیوں کو آباد کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے بھی قابض اسرائیل کی سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دنیا میں فلسطینیوں کا نام و نشان مٹانے کی صہیونی سازش قرار دیا ہے۔

اتوار کے روز حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے سے فلسطینی شہریوں کو نکال باہر کرنے کے منصوبے سے نہ صرف فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن بات چیت کا جواب دیا ہے بلکہ واضح کر دیا ہے وہ اپنے توسیع پسندانہ عزائم میں کسی عالمی قانون اور ضابطے کا پابند نہیں

ترجمان نے فلسطینی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے بقاء اور ان کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پرجنگ کی تیاری کریں۔

فوزی برھوم نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس کے بعد مغربی کنارے سے بھی فلسطینی شہریوں کو نکال باہر کرنا چاہتا ہے تاہم یہ اسرائیل کی خام خیالی ہے، خون کے آخری قطرے تک اپنے وطن ذرے ذرے کا دفاع کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan