Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

معاہدہ اوسلو سے فلسطینی موقف کمزور، اسرائیل کو تقویت ملی: شیخ صلاح

palestine_foundation_pakistan_sheikh-raed-salah-the-leader-of-the-islamic-movement-in-palestine-occupied-in-1948-23

اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے محمود عباس کی غیر آئینی فلسطینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اختیار کردہ فلسطینی تصفیہ کی ناکامی کو تسلیم کر لے جس کی وجہ سے فلسطینی قوم کو اپنے موقف سے دستبرداری کے سوا کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے اجتماعی غور و فکر اور دانش کے ذریعے فلسطین کے مختلف رہنماؤں، جماعتوں اور عوام کو متفق کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شیخ رائد صلاح نے اسرائیلی حکام کے ہاتھوں گرفتاری سے قبل ’’اقصی وقف اور میراث کی تنظیم‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اور مجلس قانون ساز کے اراکین کو زبردستی بیت المقدس سے ہجرت پر مجبور ناجائز ہے، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی شہر بدری دراصل القدس کے تمام شہریوں کو یہاں سے نکالنے کا آغاز ہے۔ اسرائیل 1948ء سے اس کام کا آغاز کر چکا ہے۔ شیخ صلاح نے کہا کہ ’’ 1993ء میں اسرائیل اور پی ایل او کے مابین ہونے والے اوسلو معاہدے نے القدس کے معاملے میں فلسطینیوں کے ہاتھ باندھ دیے ہیں، کیونکہ مقبوضہ بیت المقدس کا معاملہ اب اوسلو معاہدے پر عمل تک موخر ہو کر رہ گیا ہے۔ دوسری طرف قابض اسرائیل کو القدس اور اس میں موجود اسلامی مقدسات کو یہودی رنگ میں رنگنے کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ ان مقدسات میں سب سے پہلے مسجد اقصی کا نام آتا ہے۔ اسی تضاد کی وجہ سے فلسطینیوں کا موقف انتہائی کمزور اور اسرائیلی موقف جارحانہ ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسجد اقصی اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف صہیونی کارروائیوں کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ اسرائیلی اب تک یہودیانے کے عمل میں تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں، موجودہ حالات سے میرے موقف کی بھرپور تائید ہوتی ہے۔ معاہدہ اوسلو فلسطینیوں کے لیے سراسر خسارے کا معاہدہ ثابت ہوا ہے، مسجد اقصی اور القدس شہر جن پر پہلے ہی صہیونی خطرات کے بادل منڈلا رہے تھے اسرائیلیوں کے مزید آسان ہدف بن گئے، مزید برآں اس معاہدے سے سنہ 1948ء کے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کا دروازہ بھی کھل گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan