لاہور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یوم القدس اور اس کے اجتماعات دراصل مسلم دنیا کی وحدت کی نشانی ہونے کے ساتھ فلسطینی مظلوموں کی دادرسی کی مضبوط اور توانا صدائے احتجاج ہے فلسطینی کاز کو مضبوط اور توانا بنانے کےلئے ضروری ہے کہ عالمی سطح پر دنیا بھر کی حکومتیں اور ممالک یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں ۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشنپاکستان کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں یوم القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ صفدر شاہ ،عثمان محی الدین نورانی ،علامہ حسن ہمدانی ،عدنان رضا،انصر مہدی ،نے کیا کانفرنس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کی شرکت ۔
جے یو پی کے مرکزی رہنما صاحبزادہ صدرشاہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا ساتھ دینا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
عثمان محی الدین نورانی نے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ اور ایک کلمہ ہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ سے اسرائیل فائدہ اُٹھاتا ہے مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ ہمارے دل کے قریب ہے ۔اسرئیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات ہیں اگر ہم مسئلہ فلسطین کو اُٹھائیں گے تو ہم مسئلہ کشمیر کو بھی عالمی سطح پر بہتر انداز میں اٹھا سکتے ہیں۔
القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عدنان رضا ،انصر مہدی اور سید شاہسوار کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بات کرنا بہت ضروری ہے۔