Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مظلوم فلسطینیوں کی جد وجہد ضرور رنگ لائے گی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا کردار قابل تقلید ہے۔ نصر سحر عباسی

کراچی- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ف) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محترمہ نصر سحر عباسی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے قیصر اقبال قادری، آل پاکستان

0Pala5982

کراچی- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ف) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محترمہ نصر سحر عباسی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے قیصر اقبال قادری، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما قاضی زاہد، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم ، سیکرٹری اطلاعات علی احمر، غیور احمد سمیت ڈاکٹر مدثر اور دیگر شریک تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کاکہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی جد وجہد ضرور رنگ لائے گی اور پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا کردار قابل تقلید ہے ، اس موقع پر انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد سندھ اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عنوان پر بھرپور قرار داد پیش کریں گی،ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے نصر ت سحر عباسی کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دس سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جس پر انہوں نے خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے رکن سندھ اسمبلی نصر ت سحر عباسی کو فلسطین فاؤنڈیشن کی مرکزی سرپرست کمیٹی میں شمولیت اور تعاون کی ییشلکش کی جس پر انہوں نے اپنے مکمل تعاون اور بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 

0Pala5983

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan