بیت لحم میں اسرائیلی نسلی دیوار کے خلاف مقامی فلسطینی شہریوں کے نکالےگئے ایک احتجاجی مظاہرے قابض اسرائیلی فوج کے لاٹھی چارج سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے بعد بیت لحم کے شہریوں نے نسلی دیوار کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں بچوں اور خواتین سمیت غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نسلی دیوار کی تعمیر رکوانے اور تعمیر شدہ دیوار گرانے کا مطالبہ کیا۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور زہریلی آنسوگیس استعمال کی، جس سے کم از کم دو بچے جن کی عمریں بارہ سے پندرہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں زخمی ہو گئے۔