مصر نے علاج کے بعدغزہ واپس نے جانے والے مریضوں کے لیے رفح کی سرحد عارضی طور پر کھول دی – رفح سرحد کھولے جانے کے بعد گزشتہ روز 145فلسطینی مریض علاج کے بعد غزہ واپس پہنچے- زیادہ تر مریضوں کا علاج مصر میں ہوا-
واضح رہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع سرحد گزشتہ دو ماہ سے مکمل طور پر بند ہے- ابھی بھی ہزار وں فلسطینی تاجر ،مریض اور طالب علم غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ اپنے علاج ،کاروبار اور پڑھائی کے لئے سرحد کھلنے کے منتظر ہیں-