ایک مصری قومی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ حکام نے غزہ اور مصر کے درمیان آہنی دیوار لگانے کے ساتھ ساتھ رفح گذر گاہ پر الیکٹرانک تار لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اخبار”الشعب” کی رپورٹ کےمطابق غزہ اور مصری حدود پر لگآئی جانے والی اس الیکٹرانک تار کا مقصد غزہ کو صحرائے سینا سے الگ کرنا ہے۔ یہ الیکٹرانک باڑ مصری علاقے میسورہ صحرائے سینا کے درمیان لگائی جائے گی۔ یہ جگہ عریش بندر گاہ سے کوئی 30 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ الیکٹرانک تارکی تنصیب پر کام جاری ہے، جسے آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق تارکے بجائے جانے والے جال میں تین مقامات پر گذرنے کے لیے راستہ رکھا جائے گا جبکہ رفح کے دیگر علاقوں کو تار کے ذریعے سیل کر دیا جائے گا۔