Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی کیمیائی جنگ، غزہ کی زرخیز مٹی بنجر زمین میں تبدیل

agriculture غزہ میں زرعی شعبے کے ماہرین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ کے دوران زہریلا کیمیآئی مواد استعمال کیا گیا جس کے باعث شہر کی زرخیز زمین بنجر علاقوں میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ محکمہ ذراعت کے زیر اہتمام غزہ میں منقعدہ ایک ورکشاپ کے دوران مختلف ماہرین اور اہم عہدیداروں نے اپنی تقاریر میں انکشاف کیا کہ غزہ کی زرعی زمین میں فاسفورس بارود کے اثرات اور مہلک گیسیں خارج کرنے والے اسلحہ کے استعمال سے کھیت ناقابل کاشت ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر فلسطینی محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نزار الوحیدی نے غزہ جنگ کےدوارن اسرائیلی حملوں سے زرعی شعبے کو ہونے والے نقصانات کی ایک جائزہ رپورٹ پیش کی۔ نزار الوحیدی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنگ کے دوران40 ہزار سے زائد درختوں کو تباہ کیا جبکہ مجموعی طور پراس شعبے میں کروڑوں ڈالر کا خسارا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوران جنگ 8478 کھیت تباہ کیے گئے جس کے باعث 33 لاکھ کسانوں اور زرعی شعبے وابستہ افراد کو بے روزگار ہونا پڑا۔ ایک اندازےکے مطابق اسرائیلی حملوں میں زرعی شعبے میں 587 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس موقع پر فلسطینی محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر عونی نعیم نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر تین ملین کلو گرام بارود برسایا، دوسرے معنوں میں ایک ٹن باردو ایک مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فاسفورس اور دیگر کیمیائی اسلحے سے تباہ ہونے والے مکانات کی جگہ مہلک گیسوں کے خاتمے تک وہاں تعمیرات انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتی ہیں، کیونکہ ان گیسوں کے اثرات کچھ عرصے تک نہیں بلکہ نسلوں تک محسوس کیے جاتے رہیں گے۔ نعیم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غزہ میں ماحولیات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں تاہم عرب ممالک کی جانب سے خاطر خواہ امداد نہ ہونے اور شہر کی اسرائیل کی جانب سے کی گئی معاشی ناکہ بندی کے باعث انہیں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غزہ اسلامی یونیورسٹی میں شعبہ ماحولیات کے پروفیسر عبدالفتارح عبد ربہ نے کہا کہ غزہ کی کل آبادی 170 دونم ہے جن میں سے 158 دونم زرعی ہے جبکہ سترہ فیصد زرعی زمینوں کو جنگ کے دوران بنجر علاقوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران جس نوعیت کا اسلحہ اور باردو استعمال کیا، اس نے زمین کی اوپر کی تہہ کو شدید متاثر کیا ہے جس کے باعث نہ صرف زمین کی پیدواری صلاحیت میں کمی آئی ہے بلکہ زمین میں اگنے والی اجناس میں زہریلی گیسوں کے اثرات پآئے جاتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan