Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر نے ’’حماس‘‘ اور ’’فتح‘‘ کے مابین داخلی مفاہمت کو ایک بار پھر مسترد کر دیا

palestine_foundation_pakistan_hamas-fatah-egypt

مصر کے صحافتی ذرائع نے ایک بار پھر فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس اور فتح کے مابین فلسطینی مفاہمت پر ہونے والے اتفاق رائے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے فلسطینی مصالحتی کمیٹی کی راہ میں کھڑی رکاوٹ ختم ہونے کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ فلسطینی مصالحتی کمیٹی نے مصر کو حماس کی جانب سے مصالحتی دستاویز پر دستخط کرنے کی رضامندی کا پیغام دیا ہے جس میں یہ شرط بھی عائد کی گئی کہ ’’فتح‘‘ کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کو من وعن تسلیم کیا جائے مگر مصر نے ایک بار پھر بغیر کوئی وجہ بتائے پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے فتح اور حماس کے مابین فلسطینی اتحاد و اتفاق کی منزل پھر دور چلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حماس اور فتح نے مصر کی نگرانی میں ایک مصری مصالحتی دستاویز پر اتفاق کر لیا تھا جس پر دستخط ہونا باقی تھے حماس نے اس دستاویز پر دستخط کرنے کے لیے ان شقوں میں تبدیلی کی تجویز دی جواس کے مطابق امریکی اور اسرائیلی دباؤ پر دستاویز میں شامل کی گئی تھیں، ان شقوں کے مطابق حماس پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا تھا، چہار طرفی کمیٹی کی جانب سے ڈالے جانے والے اس دباؤ کو حماس نے یکسر مسترد کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر کے حالیہ انکار کی وجہ سے داخلی امور پر حماس اور فتح کے مابین اتفاق رائے کے باوجود فلسطینی مصالحتی دستاویز پر دستخط کے راستے میں نئی رکاوٹ کھڑی ہو گئی ہے۔ ذرائع نے حماس اور فتح کے مابین ہونے والی اس مفاہمت پر انکار کرنے کے مصری عمل کو انتہائی حیران کن قرار دیتے ہوئے حالیہ مصری کردار پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan