Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر حماس کو بات چیت سے روک رہا ہے: فرانس

palestine_foundation_pakistan_bernard-kouchner-french-foreign-minister1

فرانسیسی وزیر خارجہ برنارڈ کوچنر نے انکشاف کیا ہےکہ مصر کی جانب سے پیریس کو کہا گیا ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت –حماس – کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی بات چیت سے نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی طرف سے یہ تجویز ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جبکہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اپنے چوتھے سال میں داخل ہو گئی ہے اور عالمی براداری کی جانب سے محاصرے کے خاتمے کے مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں۔ جمعرات کے روز اوتاوا منعقدہ ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے لیے یورپی شہریوں کی طرف سے تیار کردہ امدادی بحری بیڑے پراسرائیلی حملے اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے تسلسل پر انہیں تشویش ہے۔ کوچنر کا کہنا تھا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے سے متعلق کوئی نئی تجویز اس لیے بھی کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ ہمارے مصری دوست ہمیں حماس کی قیادت سے بات چیت سے روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے صرف کسی ایک فریق کی تجاویز کے بجائے تمام فریقین کی تجاویز کو سنا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ مصر نے حال ہی میں موقف اختیار کیا ہےکہ جب تک غزہ کا کنٹرول فتح پارٹی کے ہاتھ میں نہیں آتا معاشی ناکہ بندی ختم نہیں ہوسکے گی. تاہم اس کے لیے مصری حکام نے “فتح اتھارٹی” کےبجائے” آئینی اتھارٹی” کا لفظ استعمال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan