فلسطینی مجلس قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے مصری صدر حسنی مبارک سے امریکی و صہیونی دبائو قبول نہ کرنے اور غزہ سرحد پور فولادی دیوار کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے- ڈاکٹر احمد بحر نے غزہ میں وزارت صحت کی زیر انتظام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی عوام ثابت قدم ہے اور وہ ظالمانہ ناکہ بندی کی وجہ سے اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی- انہوں نے اس موقع پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی عملے کے کام کی تعریف کی جو بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں اور ادویات کی عدم فراہمی کے باوجود مریضوں اور زخمیوں کے علاج میں مصروف ہیں-