Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری مہلک گیس اسرائیل کے لیے زندگی اور فلسطینیوں کے لیے موت ہے :قندیل

palestine_foundation_pakistan_abdel-halim-kandil-editor-of-the-al-karama-weekly-newspaper

مصر کے معروف مصنف اور “الکرامہ” جریدے کے چیف ایڈیٹرعبدالحلیم قندیل نے غزہ اور مصر کے درمیان سرنگ میں فلسطینیوں کی مہلک گیس کے ذریعے ہلاکتوں پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصری حکومت کی جانب سے بدھ کے روز سرنگ میں گیس کے ذریعے جاں بحق افراد کی ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول نہ کرناحیران کن ہے، مصری حکام کے علاوہ اس واقعے میں اور کوئی بھی ملوث نہیں ہو سکتا۔

جمعہ کے روزمرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قندیل نے کہا کہ “دنیا بھرمیں ایسا کوئی نظام حکومت موجود نہیں جو اپنے پڑوس میں محصور بھائیوں کے ساتھ اس طرح کا ظالمانہ سلوک کر رہا ہو جس طرح کا مصرکی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے، مصری حکومت کی طرف سے غزہ کا بارڈر بند کرکے نہ صرف اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی میں حصہ ڈالا گیا ہے بلکہ اس سے دو قدم آگے بڑھ کر سرنگوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی قتل کیا جا رہا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے محصورشہریوں کا حق ہے کہ وہ تمام راستے بند ہونے کے بعد آخری چارہ کار کے طور پر ان سرنگوں کوبنیادی ضروریات کے سامان اور ادویات کے حصول کے لیے استعمال کریں۔

قندیل نے کہا کہ غزہ کے محاصرہ زدہ شہریوں کے لیے سرحد پر زیرزمین بنی سرنگیں “شہ رگ” کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصرغزہ کی سرحد پر روزانہ دو یا تین سرنگوں کوتباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصراورغزہ کی پٹی کے درمیان زیر زمین بنائی جانے والی فولادی دیوار امریکا اورعالمی صہیونی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

قندیل نے مصری حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت انسانی حقوق اور پڑوسی ممالک کے حقوق کی رعایت رکھنے کے بجائے غیرملکی دباؤ کے تحت ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حکومت کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو مہلک گیس کے ذریعے قتل کرنا نہایت افسوسناک اقدام ہے۔ مصری گیس فلسطینیوں کے لیے موت اور صہیونیوں کے لیے زندگی ثابت ہو رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan