Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج کے بیہیمانہ تشدد سے سویطی شہید کے والد زخمی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-peoples2

القسام بریگیڈ کے سابق ریجنل کمانڈر علی السویطی شہید کے والد پر الحاج اسماعیل السویطی قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے شدید زخمی ہو گئے۔

فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح قابض فوج کی بڑی تعداد نے الخلیل میں شہید علی السویطی کے گھر پر حملہ کیا اورگھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس پر موقع پر موجود شہید کے والد اسماعیل السویطی نے قابض فوج کو روکنے کی کوشش کی جس پردرندہ صفت صہیونی فوجیوںنے انہیں لاٹھیوں اورٹھڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث ان کاایک دانت بھی ٹوٹ گیا جبکہ تشدد سے ان کے جسم پرمزید زخم بھی آئے۔ بعد ازاں انہیں الخلیل کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

ادھر قابض فوج نے الخلیل کے وسط میں مسجد الکبیرکے قریب قابض فوج نے ایک نوجوان کوگولیاں مارکرزخمی کردیا۔ قابض فوج نے الخلیل میں کئی مکانات اور گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے قابض فوج کے ہاتھوں حماس کے راہنما علی السویطی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے جبکہ قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان سخت جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan